LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا امریکا میں ہاؤسنگ قرضوں کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ معاون پائلٹ نے طیارے کے کپتان پرحملہ کیا، سعودی اور اماراتی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ایرانی میڈیا نے اماراتی طیارے کے واقعہ کو ’’فالزفلیگ‘‘ کارروائی قرار دیدیا پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ

گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا

Web Desk

2 October 2026

گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ نے اپنے مصنوعی ذہانت (AI) کے ماڈلز میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے نیا ماڈل ‘جیمنائی 4 آرگون’ (Gemini 4 Argon) متعارف کرا دیا ہے، جسے کمپنی نے اب تک کا سب سے طاقتور اور جدید ترین اے آئی ماڈل قرار دیا ہے۔ گوگل کے مطابق یہ نیا ماڈل پیچیدہ نوعیت کی کوڈنگ، طویل تحقیقاتی امور، ڈیٹا تجزیہ اور رائٹنگ سمیت ملٹی موڈل کاموں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس نئے ماڈل کی سب سے نمایاں خصوصیت سائبر سیکیورٹی اور سافٹ ویئر انجینئرنگ سے متعلق اس کی جدید ترین اور متحرک صلاحیتیں ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جیمنائی 4 آرگون کو دفاعی سائبر سیکیورٹی کارروائیوں کے لیے خصوصی طور پر تربیت دی گئی ہے۔ یہ ماڈل سافٹ ویئر اور سسٹمز میں موجود سیکیورٹی کمزوریوں اور بگزر (Bugs) کی نہ صرف خودکار طور پر نشاندہی کرتا ہے، بلکہ انسانوں کی کم سے کم مداخلت کے ساتھ انہیں خود ہی درست اور ٹھیک (Patch) کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فی الحال اس ماڈل کو عام صارفین کے لیے جاری کرنے کے بجائے محدود سائبر پارٹنرز اور ڈیولپرز کے لیے دستیاب کیا گیا ہے۔ گوگل کے مطابق کمپنی کے اپنے انجینئرز اور ملازمین بھی ڈی بگنگ اور کوڈ بیس کی سسٹمیٹک منتقلی کے لیے اس کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس طاقتور ماڈل کی آمد سے اے آئی انڈسٹری میں تکنیکی رقابت مزید تیز ہو گئی ہے، جبکہ اگست میں جیمنائی کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر چکی تھی۔