LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان حج 2027 کیلئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر 3 پولیس افسران ملازمت سے برطرف خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیلئے مکمل تیار ہیں: فیصل کریم کنڈی ملکی معاشی مسائل کا حل برآمدات بڑھانے میں ہے: محسن نقوی وزیراعظم کا صومالیہ میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کے لواحقین کیلیے امداد کا اعلان آبنائے ہرمز میں کشیدگی، یورو زون میں مہنگائی 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں سڑک کنارے بم دھماکا، پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار جاں بحق

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان

Web Desk

2 October 2026

سپارکو (SUPARCO) نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی “جناح ون” (Jinnah-1) کی سطحِ چاند پر لینڈنگ کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ورلڈ سپیس ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپارکو یوسف خان نے بتایا کہ پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے خود انحصاری کی طرف گامزن ہے اور ملک کی پہلی چاند گاڑی 2028 میں چاند پر اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب یورپی یا چینی سیٹلائٹس پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی خلائی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔

چیئرمین سپارکو نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنوری 2025 میں پاکستان نے اپنا سیٹلائٹ “ای ون” خلا میں بھیجا تھا، جس کے بعد جولائی اور اکتوبر 2025 میں مزید دو سیٹلائٹس بھیجے گئے۔ اس وقت پاکستان کے 6 ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹس خلا میں فعال ہیں جو زراعت، شہری منصوبہ بندی، انٹرنیٹ و ٹی وی کوریج کی توسیع اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خلائی پروگرام کی یہ پیش رفت ملک میں سپیس ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو رہی ہے۔