LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ستھرا پنجاب بہترین منصوبہ، بدعنوانی یا غفلت برداشت نہیں ہوگی: مریم نواز ایران اور امریکہ کے درمیان سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے: بلاول بھٹو پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ مریضوں کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ گئی پاکستان کا تجارتی خسارہ 31 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا؛ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ وزیراعظم کی امارات میں میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ امریکہ کیلئے صورتحال ناقابل برداشت، آبنائے ہرمز میں شرارت ختم ہو جائے گی: باقر قالیباف وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ میں تباہ کن سیلاب پر ترک صدر و عوام سے تعزیت سندھ کابینہ کے بڑے فیصلے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کی منظوری گوادر بندرگاہ پر مئی کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز چین: آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 21 ہلاک، 61 زخمی چارسدہ میں شیخ الحدیث مولانا ادریس قاتلانہ حملے میں جاں بحق جے ڈی وینس کے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ، ملزم ہلاک یو اے ای کی فجیرہ بندرگاہ پر ہیکر گروپ حندلہ نے سائبر آپریشن کیا، ایرانی میڈیا ایرانی حملوں کا بھرپور جواب، میزائل اور ڈرون تباہ، اماراتی وزارتِ دفاع کا بیان جاری پاکستان میں اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 43 فیصد سے زائد بڑھ گیا

قطر میں انوکھا اے سی جنگل، شدید گرمی میں بھی سیر ممکن

Web Desk

23 February 2026

دوحہ: قطر نے شدید گرمی کے توڑ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا ایک ایسا شاہکار متعارف کروا دیا ہے جس نے موسم گرما میں باہر گھومنے پھرنے کا تصور ہی بدل دیا ہے۔ دارالحکومت دوحہ کے ساحلی علاقے میں واقع ‘گیون آئی لینڈ’ میں ایک منفرد ایئر کنڈیشنڈ ‘جنگل’ تیار کیا گیا ہے جو سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

‘کرسٹل واک’ کی خصوصیات: اس منصوبے کو ‘کرسٹل واک’ کا نام دیا گیا ہے جو 450 میٹر طویل ہے۔ اس کی خاص بات یہاں نصب 10 ٹن وزنی کرسٹلز سے بنی مصنوعی شاخیں ہیں جو نہ صرف سورج کی تپش کو روکتی ہیں بلکہ نیچے ٹھنڈی ہوا کے بہاؤ کو بھی برقرار رکھتی ہیں۔ اس جدید نظام کی بدولت باہر 40 ڈگری سے زائد درجہ حرارت کے باوجود اس مقام کا درجہ حرارت مستقل 20 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔

ماحول دوست منصوبہ: اس منفرد ڈھانچے کو چلانے کے لیے مکمل طور پر سولر پینلز کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اسے ایک پائیدار اور ماحول دوست منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ صرف سیاحت ہی نہیں بلکہ شدید گرم علاقوں میں شہری منصوبہ بندی (Urban Planning) کے لیے ایک نئی مثال قائم کرے گا۔ ‘کرسٹل واک’ کے ساتھ ساتھ یہاں خریداری اور تفریح کے دیگر جدید مواقع بھی میسر ہیں جو اسے خلیجی خطے کا ایک منفرد سیاحتی مقام بناتے ہیں۔