ماں کی محبت سے محروم بندر کے بچے کی وائرل ویڈیو نے ہر دل چھو لیا
Web Desk
22 February 2026
جاپان کے اچیکاوا چڑیا گھر سے ایک بندر کے بچے کی وائرل ویڈیو نے دنیا بھر میں لوگوں کے جذبات کو چھو لیا ہے۔ بندر کا نام پنچ (Punch) ہے، جو گزشتہ سال جولائی میں پیدا ہوا، لیکن پیدائش کے چند دن بعد اس کی ماں نے اسے اپنانے سے انکار کردیا، جس کے نتیجے میں یہ بچہ ماں کی محبت سے محروم رہ گیا۔
پنچ نے ابتدائی مہینوں میں دوسرے بندروں کے ساتھ دوستی کرنے کی کوشش کی، مگر زیادہ کامیاب نہ ہو سکا۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے پنچ کے اکیلے پن کو کم کرنے کے لیے اسے بندر کے شکل والا ایک کھلونا فراہم کیا، جسے وہ ہر وقت اپنے پاس رکھتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں پنچ اپنے کھلونے کے ذریعے ماں کی آغوش تلاش کر رہا ہے، جس نے دنیا بھر کے ناظرین کو جذباتی کر دیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق پنچ اب آہستہ آہستہ دیگر بندروں کے ساتھ گھلنے ملنے کی کوشش کر رہا ہے اور ذہنی طور پر مضبوط ہو رہا ہے۔
پنچ کی یہ معصوم کوشش اور ماں کی محبت کی تلاش سوشل میڈیا پر لوگوں کی ہمدردی اور محبت کو سمیٹ رہی ہے، اور یہ ویڈیو اب دنیا بھر میں وائرل ہو چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کھانسی میں مبتلا خاتون کے گلے میں نوز رنگ کی موجودگی کا انکشاف
5 May 2026
جنوبی افریقہ: مگرمچھ کے پیٹ سے انسانی باقیات برآمد
5 May 2026
امریکا: بیٹے کی سالگرہ نے باپ کو لاکھوں ڈالر جتوا دیے
4 May 2026
سڑکوں پر پھرنے والا فرار زیبرا حقیقت میں گدھا نکلا
4 May 2026
آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
2 May 2026
وہ انوکھا ٹریفک سگنل جہاں سال میں صرف ایک بار سبز لائٹ روشن ہوتی ہے
1 May 2026
ری سائیکلنگ سینٹر کے باہر لگایا گیا سپیڈ لمٹ سائن توجہ کا مرکز
1 May 2026
چینی فوڈ بلاگر نے شیشے جیسا نیم شفاف فرائیڈ چکن تیار کرلیا
30 April 2026