LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ

بھارت؛ اسکول کے 35 طلبہ کے ہاتھوں پر پراسرار گہرے زخم کے نشانات

Web Desk

20 February 2026

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتری کے علاقے کرود بلاک میں ایک مڈل اسکول کے 35 طلبہ کے ہاتھوں پر پراسرار زخموں کے نشانات نے اسکول انتظامیہ، والدین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ ان بچوں نے بلیڈ یا کسی نوکیلی چیز سے اپنے ہاتھوں کو زخمی کیا ہے، لیکن حیران کن طور پر کوئی بھی بچہ اس کی وجہ بتانے کو تیار نہیں ہے۔

یہ لرزہ خیز انکشاف اس وقت ہوا جب ایک بچے کے والدین نے اس کے ہاتھوں پر کٹ کے نشانات دیکھے۔ بچے کی خاموشی پر جب والدین نے اسکول جا کر دیگر طلبہ سے پوچھا، تو معلوم ہوا کہ یہ کوئی انفرادی واقعہ نہیں بلکہ اسکول کے 35 بچے اسی طرح کے زخموں کا شکار ہیں۔ اس اطلاع کے بعد پورے گاؤں میں صدمے اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واقعے کی سنگینی کے پیشِ نظر محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اور ماہرینِ نفسیات کی ٹیموں نے اسکول کا دورہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسے کسی آن لائن گیم، سوشل میڈیا چیلنج یا گروہی دباؤ (Peer Pressure) کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم بچے ابھی تک اس کی اصل وجہ بتانے سے گریزاں ہیں۔ اسکول انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر والدین کا اجلاس طلب کیا ہے اور اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کی ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں۔