قومی ہاکی کی زبوں حالی پر قائمہ کمیٹی برہم؛ سپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن ناکام قرار
Web Desk
20 February 2026
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس کنوینر مہرین رزاق بھٹو کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان میں ہاکی کے گرتے ہوئے معیار اور انتظامی بحران کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے عبوری صدر محی الدین وانی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران کمیٹی ارکان نے ہاکی کے معاملات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ کنوینر مہرین رزاق بھٹو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ انتہائی بدقسمتی ہے، کمیٹی نے اس معاملے کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور اب اس نااہلی کے اصل قصورواروں کا تعین کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہمارے دل کرکٹ کی طرح ہاکی کے لیے بھی دھڑکتے ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہم خود اپنی کھیلوں کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔”
رکن کمیٹی خواجہ اظہار الحسن نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن دونوں ہی اپنے فرائض کی ادائیگی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ہاکی کی سنگین صورتحال پر وزیراعظم سے فوری ملاقات کی جائے اور وزیراعظم کو ارسال کی گئی انکوائری رپورٹ قائمہ کمیٹی کے سامنے بھی پیش کی جائے تاکہ حقائق منظر عام پر لائے جا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل اور بحیرہ احمر میں 2 کروز میزائل تباہ کردیے
16 October 2026
ٹیسلا کی فلائنگ کار نے ’اڑان‘ بھر لی، 2028 میں پروڈکشن کا اعلان
16 October 2026
افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دی جائے: سید ابرار حسین
16 October 2026
ایک ہزار ڈرونز سے حملے، پوتن کا مقصد یوکرین کا مکمل خاتمہ ہے: زیلنسکی
16 October 2026
امریکا کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
16 October 2026
فریحہ ابراہیم کی ہاسٹل میں موت، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ
16 October 2026
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
16 October 2026
پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 18 فیصد اضافہ، درآمدی بل بھی 11 فیصد بڑھ گیا
16 October 2026