LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ستھرا پنجاب بہترین منصوبہ، بدعنوانی یا غفلت برداشت نہیں ہوگی: مریم نواز ایران اور امریکہ کے درمیان سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے: بلاول بھٹو پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ مریضوں کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ گئی پاکستان کا تجارتی خسارہ 31 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا؛ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ وزیراعظم کی امارات میں میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ امریکہ کیلئے صورتحال ناقابل برداشت، آبنائے ہرمز میں شرارت ختم ہو جائے گی: باقر قالیباف وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ میں تباہ کن سیلاب پر ترک صدر و عوام سے تعزیت سندھ کابینہ کے بڑے فیصلے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کی منظوری گوادر بندرگاہ پر مئی کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز چین: آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 21 ہلاک، 61 زخمی چارسدہ میں شیخ الحدیث مولانا ادریس قاتلانہ حملے میں جاں بحق جے ڈی وینس کے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ، ملزم ہلاک یو اے ای کی فجیرہ بندرگاہ پر ہیکر گروپ حندلہ نے سائبر آپریشن کیا، ایرانی میڈیا ایرانی حملوں کا بھرپور جواب، میزائل اور ڈرون تباہ، اماراتی وزارتِ دفاع کا بیان جاری پاکستان میں اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 43 فیصد سے زائد بڑھ گیا

بھارت: کباڑ فروش نے سونا مالک کو چار ماہ بعد واپس لوٹا دیا

Web Desk

20 February 2026

آج کے دور میں جہاں سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، وہیں بھارت کے شہر فرید آباد میں ایک کباڑیے نے دیانتداری کی ایسی مثال قائم کی ہے جس نے سب کے دل جیت لیے۔ حاجی اختر خان نامی کباڑیے کو پرانے سامان کے ڈھیر سے 100 گرام وزنی سونے کے زیورات ملے، جو اس نے لالچ میں آنے کے بجائے پولیس کے ذریعے اصل مالک کو لوٹا دیے۔

واقعہ کی تفصیلات کے مطابق، اشوک شرما نامی شخص کے خاندان نے چوری کے ڈر سے اپنے زیورات ایک ڈبے میں بند کر کے بوری میں چھپا دیے تھے۔ تاہم، دیوالی کی صفائی کے دوران وہی بوری غلطی سے فضول سامان سمجھ کر کباڑیے کو فروخت کر دی گئی۔ خاندان کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے کباڑیے سے رابطہ کیا، لیکن اس وقت تک وہ بوری سامان کے ڈھیر میں کہیں گم ہو چکی تھی۔

تقریباً چار ماہ بعد جب حاجی اختر خان نے خریدے گئے سامان کی چھانٹی شروع کی تو انہیں کاغذ اور پلاسٹک میں لپٹا ہوا پیکٹ ملا جس میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات موجود تھے۔ اختر خان نے فوراً پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس کی موجودگی میں زیورات اشوک شرما کے حوالے کر دیے۔ حاجی اختر خان کا کہنا تھا کہ امانت کو اصل مالک تک پہنچانا ان کی اخلاقی ذمہ داری تھی اور اس فیصلے میں ان کے گھر والوں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا