LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ

خاتون کا والدہ کی میت گھر میں چھپاکر کئی برس تک پنشن وصول کرنے کا انکشاف

Web Desk

17 February 2026

جرمنی میں ایک خاتون کی جانب سے اپنی والدہ کی میت گھر میں چھپا کر کئی برس تک پنشن وصول کرنے کا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک معمر خاتون کی بوسیدہ لاش اُس وقت برآمد کی جب مقامی میئر کو مسلسل رابطہ نہ ہونے پر معاملہ مشکوک محسوس ہوا۔رپورٹ کے مطابق 1922 میں پیدا ہونے والی صوفی نامی خاتون سے مقامی میئر گزشتہ آٹھ برسوں سے سالگرہ کے موقع پر ملاقات کی کوشش کر رہے تھے، تاہم ہر بار ان کی بیٹی کرسٹا مختلف بہانے بنا کر ملاقات نہیں ہونے دیتی تھی۔

30 دسمبر 2025 کو میئر نے پراسیکیوٹر آفس سے رابطہ کیا کیونکہ بیٹی کا یہ دعویٰ مشکوک لگا کہ اس کی والدہ دو سال قبل چیکیا میں انتقال کر چکی ہیں۔5 فروری کو پولیس نے گھر پر کارروائی کے دوران خاتون کی بوسیدہ لاش برآمد کر لی۔ پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ اور وقت کا تعین نہیں ہو سکا اور قتل کے شواہد بھی سامنے نہیں آئے۔حکام کے مطابق متوفیہ کی تقریباً 1500 یورو ماہانہ پنشن بدستور وصول کی جا رہی تھی، جس کے باعث دھوکہ دہی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ بیٹی اس وقت ایک طبی کلینک میں زیر علاج ہے۔