LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ

فرانس میں فراری چلانے والا شخص بظاہر بےروزگار اور کنگال

Web Desk

17 February 2026

فرانس، ووکلیز: حال ہی میں فرانسیسی پولیس نے ایک سرخ فیراری فورٹوفینو تقریباً 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے والے شخص کو روکا، تو انہیں حیرت ہوئی کہ ڈرائیور ایک بےگھر اور نادار شخص تھا جو سرکاری امداد پر گزارا کر رہا تھا۔

پوچھ گچھ کے دوران اس شخص نے بتایا کہ اس کے پاس نہ ملازمت ہے، نہ کوئی اثاثہ اور نہ کوئی ذریعہ آمدنی ہے، حالانکہ وہ تقریبا 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی فیراری چلا رہا تھا۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ شخص کئی سالوں سے سرکاری ویلفیئر سے حاصل ہونے والی آمدنی پر گزارا کر رہا تھا۔ جب گاڑی کے بارے میں پوچھا گیا، تو اس نے کہا کہ یہ اس کی والدہ کی ہے، تاہم ریکارڈ سے پتہ چلا کہ گاڑی ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے نام رجسٹرڈ تھی جسے وہ، اس کی والدہ اور دو بہن بھائی چلا رہے تھے۔

بعد ازاں تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خاندان نے حکومتی فنڈز ہتھیانے اور آمدنی ظاہر نہ کرنے کے ذریعے ٹیکس سے بچنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس دھوکہ دہی کے نتیجے میں یہ خاندان پُرتعیش زندگی گزار رہا تھا، جبکہ سرکاری ریکارڈ میں وہ بےروزگار اور دیوالیہ تھے اور اسی وجہ سے انہیں سرکاری مالی امداد مل رہی تھی۔

مجموعی طور پر دھوکہ بازوں نے سماجی مراعات کی مد میں کم از کم 1.8 ملین یورو کا غبن کیا، اور اس کے علاوہ 1.6 ملین یورو (1.9 ملین ڈالر) غیر ظاہر شدہ آمدنی حاصل کی۔ بعد ازاں پولیس نے اس خاندان کے تمام افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔