شادی میں مجرموں کو مدعو کرنے پر پولیس کانسٹیبل ملازمت سے برطرف
Web Desk
16 February 2026
راجستھان: راجستھان پولیس نے ایک کانسٹیبل کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے، کیونکہ ان کی شادی کی تقریب میں مبینہ خطرناک اور مطلوب ملزمان کی شرکت سامنے آئی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فوری محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ برطرف کیے جانے والے کانسٹیبل اشوک بشنوئی ضلع جھالاواڑ میں تعینات سپیشل ٹیم کے رکن تھے، اور ان کی شادی ناگور میں ہوئی، جہاں راجستھان اور مدھیہ پردیش کے متعدد مبینہ جرائم پیشہ افراد شریک ہوئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض افراد دولہا کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں اور تقریب کے دوران نوٹ بھی نچھاور کیے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق تقریب میں شامل افراد میں وہ نام بھی شامل تھے جو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب یا زیر تفتیش تھے، جن میں منشیات اور اسلحہ سمگلنگ سے متعلق کیسز بھی شامل ہیں۔ کچھ افراد کو متعلقہ اضلاع کی ’ٹاپ ٹین‘ فہرستوں میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ضلع جھالاواڑ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے محکمانہ انکوائری کا حکم دیا، اور ابتدائی تحقیقات کے بعد کانسٹیبل کو فوری برطرف کر دیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا تھا کہ وردی کے وقار اور محکمہ پولیس کی ساکھ پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، جبکہ معاملے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اہلکار اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان روابط کی نوعیت اور حد کیا تھی۔
متعلقہ عنوانات
مغربی تھائی لینڈ میں 2000 سال پرانی سونے کی انگوٹھیاں دریافت
7 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
ڈزنی لینڈ: 70 سال میں ایک ارب مہمانوں کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا
6 July 2026
زرافے بھی بنیادی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقین میں انکشاف
4 July 2026
کاکروچ کے لیے ڈائیونگ سُوٹ تیار
4 July 2026
چوری کی انوکھی واردات، 13 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں غائب
4 July 2026