ورلڈکپ صورتحال: بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کیلئے نمیبیا کا میچ فیصلہ کن ہوگیا
Web Desk
15 February 2026
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف بھاری شکست نے پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کی امیدوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ قومی ٹیم کو اب اگلے مرحلے میں جانے کے لیے نمیبیا کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔
بھارت گروپ اے سے سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ پاکستان کے نیٹ رن ریٹ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ 61 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کا نیٹ رن ریٹ مثبت 0.932 سے کم ہوکر منفی 0.403 ہوگیا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر امریکا 4 پوائنٹس اور 0.788 کے بہتر رن ریٹ کے ساتھ پاکستان سے آگے موجود ہے، جس سے قومی ٹیم کی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے۔
پاکستان اور نمیبیا کے درمیان اہم مقابلہ 18 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اگر قومی ٹیم کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی تو سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوسکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026
انگلش کنڈیشنز میں بولرز کو زیادہ ذمے داری اُٹھانا پڑے گی: عمر گل
26 August 2026
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
26 August 2026
وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم
26 August 2026
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
26 August 2026
پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 August 2026