LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا

Web Desk

14 February 2026

ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن 17 فروری کو ہوگا، تاہم یہ پاکستان سمیت ایشیا کے زیادہ تر ممالک میں دکھائی نہیں دے گا۔

سپیس ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق یہ گرہن انٹارکٹکا کے دورافتادہ حصوں میں دیکھا جائے گا، جہاں سورج آگ کے ایک گولے کی مانند نظر آئے گا۔ یہ منظر اس وقت پیدا ہوگا جب چاند اپنے بیضوی مدار میں سورج کے عین سامنے آ جائے گا۔

چاند مکمل طور پر سورج کو ڈھانپ نہیں پاتا، جس کے باعث سورج کی کرنیں سرخی مائل دکھائی دیں گی اور چاند کا سایہ سورج پر پھیلتا جائے گا۔ سورج ایک روشن چاند کی طرح نظر آئے گا اور اگلے مرحلے میں “رنگ آف فائر” کا منظر ابھرے گا۔

ماہرین کے مطابق اس دوران آسمان قدرے تاریک ہو جائے گا اور سورج کا بیرونی کنارہ سنہری حلقے کی مانند نظر آئے گا۔ یہ منظر تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہے گا، جس کے بعد سنہری حلقہ دھیرے دھیرے ختم ہونا شروع ہوگا۔ بعد میں چاند سورج کے سامنے سے ہٹنا شروع کرے گا اور آخرکار مکمل طور پر سامنے سے ہٹ جائے گا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سورج گرہن کو براہِ راست دیکھنا بینائی کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، اس لیے اگر دیکھنا بھی ہو تو خصوصی چشمے یا سولر فلٹر استعمال کیے جائیں۔

مزید برآں، تقریباً دو ہفتے بعد 3 مارچ کو سال کا پہلا بلڈ مون نظر آئے گا، جس میں چاند سرخ مائل دکھائی دے گا اور شمالی امریکہ، مشرقی ایشیا اور آسٹریلیا میں دیکھا جائے گا۔