روس نے ملک بھر میں واٹس ایپ سروسز کو بلاک کردیا
Web Desk
14 February 2026
روس نے باضابطہ طور پر واٹس ایپ کو ملک میں بلاک کر دیا ہے۔ روسی انتظامیہ نے واٹس ایپ کو آن لائن ڈائریکٹری سے ہٹا کر مؤثر انداز میں روسی انٹرنیٹ سے خارج کر دیا ہے۔ روس میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 10 کروڑ یا اس سے زائد ہے۔
روسی حکومت چاہتی تھی کہ صارفین ایک مقامی میسجنگ ایپ می کس پر منتقل ہو جائیں، جو وی چیٹ ایپ کی طرح ہے، تاہم اس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سہولت موجود نہیں۔
Meta نے کہا کہ روسی حکومت نے واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی کوشش کی تاکہ صارفین کو حکومت کے زیر نگرانی ایپ میں منتقل کیا جا سکے۔ اس اقدام سے 10 کروڑ سے زائد افراد محفوظ کمیونیکیشن سے محروم ہوں گے اور عوام کو حاصل تحفظ کم ہو جائے گا۔
اسی سلسلے میں روسی حکومت نے 11 فروری کو Telegram کو بھی آن لائن ڈائریکٹری سے ہٹا دیا، جبکہ میٹا کی دیگر ایپس فیس بک اور انسٹاگرام تک رسائی بھی ناممکن ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ اسے مکمل طور پر آن لائن ڈائریکٹری سے نکالا گیا ہے یا نہیں۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026