چین نے 22.13 کلومیٹر طویل شاہراہ سرنگ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
Web Desk
11 February 2026
چین نے ایک بار پھر جدید انفراسٹرکچر کے میدان میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 22.13 کلومیٹر طویل شاہراہ سرنگ تعمیر کر کے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے۔
یہ دیوہیکل سرنگ خطرناک موڑ اور پیچیدہ پہاڑی راستوں کی جگہ تیز رفتار آمد و رفت کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، جہاں مسافر گاڑیوں اور بھاری ٹرکوں کی بلا تعطل آمد و رفت ممکن ہوگی۔
ناروے کی لیئرڈل سرنگ 24.5 کلومیٹر لمبائی کے ساتھ دنیا کی طویل ترین سرنگ ہے، تاہم چینی سرنگ کو خصوصی طور پر ایکسپریس ٹریفک کے لیے بنایا گیا ہے۔
سرنگ کی تعمیر میں انجینئرز نے ملی میٹر کی درستگی کے ساتھ کھدائی کی، جدید ٹنل بورنگ مشینوں اور روایتی ڈرلنگ تکنیکوں کا استعمال کیا، جبکہ سخت چٹانوں پر دھماکوں کے ذریعے راستہ بنایا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ چین کی تکنیکی مہارت اور انفراسٹرکچر میں تیز ترقی کا ثبوت ہے، جو مقامی معیشت کو فروغ دینے اور خطے میں سفر کو محفوظ اور آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026