واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ ’’کلوز فرینڈ‘‘ فیچر سامنے آگیا
Web Desk
9 February 2026
واٹس ایپ جلد ہی انسٹاگرام طرز کا نیا ’کلوز فرینڈز‘ فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس صرف منتخب دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت صارفین ایک مخصوص فہرست تیار کر سکیں گے، جس میں شامل افراد ہی ان کا نجی اسٹیٹس دیکھ سکیں گے۔ اس سہولت کا مقصد صارفین کو مزید پرائیویسی اور کنٹرول فراہم کرنا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ کئی صارفین ذاتی نوعیت کی اسٹیٹس تمام کانٹیکٹس کے ساتھ شیئر کرنے سے گریز کرتے ہیں، اور کلوز فرینڈز فیچر انہیں محدود اور محفوظ شیئرنگ کی سہولت دے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور آئندہ اپ ڈیٹس میں مرحلہ وار صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کے اجرا کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026