LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرین میں غیر ملکی فوجی دستے روس کے جائز فوجی اہداف بنیں گے، ماریہ زخارووا شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کی سہولت مہیا کرنے کا اعلان پاکستانی طالبات کیلئے بڑی خوشخبری، ٹیوشن فیس اور ہاسٹل سمیت اسکالرشپ کا اعلان پمز ہسپتال کے واقعے نے قوم کو غم میں مبتلا کر دیا: حافظ نعیم الرحمٰن بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کا معاملہ: عظمیٰ خان کی توہینِ عدالت کی فوری سماعت کے لیے نئی درخواست دائر پمز حادثہ انتہائی دل خراش، کیٹی بندر پر ڈیپ سی پورٹ بنانا شہید بینظیر بھٹو کا خواب تھا: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی وزیر صحت سے استعفے کا مطالبہ کردیا سانحہ پمز کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست دائر دو سال سے زائد عرصے میں ٹرائل شروع نہ ہوسکا، قتل کیس کے ملزم کو ضمانت مل گئی امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

ونٹر اولمپکس کے لیے خصوصی لباس: کھلاڑیوں کو اندر سے گرم رکھنے کی جدید ٹیکنالوجی

Web Desk

8 February 2026

ایڈیڈاس نے ونٹر اولمپکس 2026 کے لیے ایک جدید اور خصوصی لباس تیار کیا ہے جو کھلاڑیوں کو سرد موسم میں اندر سے گرم رکھے گا۔ یہ لباس، جسے کلیماوارم سسٹم کہا جاتا ہے، بظاہر ایک عام ٹریک سوٹ جیسا لگتا ہے، لیکن اس کے اندر حرارت فراہم کرنے والے کئی پیڈز نصب کیے گئے ہیں جو اہم پٹھوں کو گرم رکھنے میں مددگار ہیں۔

ایڈیڈاس کی ایتھلیٹ پرفارمنس ڈائریکٹر مارگریٹا ریکولیا کے مطابق کمپنی کئی برسوں سے اس نوعیت کے نظام پر کام کر رہی ہے۔ 2012 کے لندن اولمپکس میں ایڈیڈاس نے ٹریک سائیکل سواروں کے لیے اسی طرح کے آلات متعارف کرائے تھے تاکہ پٹھوں کا موزوں درجہ حرارت برقرار رکھ کر طاقت کا مؤثر استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

نیا لباس خاص طور پر ونٹر اولمپکس کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑی صفر یا اس سے کم درجہ حرارت میں عالمی معیار کی کارکردگی دکھا سکیں۔ لباس میں موجود حرارتی پیڈز ان پٹھوں پر مرکوز ہیں جنہیں گرم رکھنا ضروری ہوتا ہے، اور اضافی ’بوسٹ موڈ’ فیچر ضرورت پڑنے پر اضافی حرارت فراہم کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لباس کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ چوٹ لگنے کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔