ممتاز شاعر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کو مداحوں سے بچھڑے 48 برس بیت گئے
Web Desk
7 February 2026
لاہور: بچوں کے لئے اپنی تخلیقات کے لیے بے حد مقبول شاعر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کو مداحوں سے بچھڑے 48 برس بیت گئے۔
صوفی غلام مصطفی تبسم 4 اگست 1899ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ بچوں کے ادب میں ان کا سب سے نمایاں کردار “ٹوٹ بٹوٹ” ہے، جو آج بھی بچوں کے دلوں پر نقش ہے۔اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد انہوں نے تدریس کا پیشہ اپنایا اور لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر، لیل و نہار کے مدیر اور دیگر کئی اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔صوفی غلام مصطفیٰ تبسم نے اپنی نظموں کے ذریعے بچوں کو علم و عمل کی طرف راغب کیا اور ادب میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا، جبکہ ایرانی حکومت نے انہیں نشانِ سپاس عطا کیا۔اردو ادب کا یہ روشن ستارہ 7 فروری 1978 کو وفات پا گئے اور وہ لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026