LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش دھماکا، 11 افراد شہید، متعدد زخمی پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ درست نہیں، مجبوراً کنٹینرز لگا کر روکنا پڑتا ہے: گورنر پنجاب بیلاروس کی جدید طبی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ بلوچستان میں شرپسندوں کا ڈیرہ بگٹی پر حملہ پسپا، 13 دہشت گرد مارے گئے بلوچستان کے ضلع دکی میں تعمیراتی کمپنی کے 18 مزدور اغوا، گارڈ شہید خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا

مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار

Web Desk

3 September 2026

سیشن عدالت لاہور میں معروف پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ این سی سی آئی اے (NCCIA) کے تفتیشی افسر نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی (MPA) ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سمیرا کو ابتدائی تفتیش میں بے قصور قرار دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان کی گرفتاری درکار نہیں۔ تفتیشی رپورٹ کے بعد ایم پی اے نے اپنی عبوری ضمانت واپس لے لی جسے عدالت نے نمٹا دیا۔ دوسری جانب دورانِ سماعت اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے وکیل نے پولیس رپورٹ پر شدید اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ مدعیہ کو اعتماد میں لیے بغیر تفتیش تبدیل کی گئی اور تفتیشی افسر نے بغیر مکمل تحقیقات ملزمان کو کلیئر کر دیا۔ وکیل نے عدالت سے تفتیشی عمل کا ازسرِ نو جائزہ لینے کی استدعا کی ہے۔