LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب 9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان نائجیریا میں فوجی طیارہ دریا کے قریب گر کر تباہ، تمام 32 افراد جاں بحق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے ریاض ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری پر حملوں کا حوثی دعویٰ، سعودی اتحاد کی بحیرہ احمر پر جوابی کارروائی امریکا میں پاکستانی نژاد تحرک کی حمایت: پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکا کی غیر ملکی مالیاتی اداروں کو ایران سے لین دین پر پابندیوں کی دھمکی امریکا کی اتحادی ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے فوجی سازو سامان کے فروخت کی منظوری

عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: عدالت کا فریقین کو عدالتی تقدس برقرار رکھنے کا حکم

Web Desk

3 September 2026

ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ عدالتی حکم میں دورانِ سماعت فریقین اور وکلا کے درمیان ہونے والی بدنظمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام فریقین کو عدالت کا تقدس اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اوپن کورٹ تک رسائی کا مقصد کارروائی میں خلل ڈالنا نہیں ہے، اور آئندہ ایسی حرکت پر ضابطہ فوجداری (CrPC) کی دفعہ 352 کے تحت اوپن کورٹ کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق سماعت کے دوران شریک ملزم شہاب الدین پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے، جبکہ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے بطور مدعی اپنا بیان قلمبند کروایا۔ عظمیٰ بخاری نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کی جعل سازی پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلا کر ان کی شخصیت کو نشانہ بنایا گیا، لہٰذا صوبائی ذمہ داریوں کے پیشِ نظر اور تاخیری حربوں سے بچنے کے لیے ان کے بیان پر فوری جرح کی جائے۔ عدالت نے عظمیٰ بخاری کے بیان پر جرح کے لیے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے وکلا اور فریقین کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔