نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا فیصلہ اسمبلیوں نے کرنا ہے: شرجیل میمن
Web Desk
3 September 2026
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئین کے تحت ہی چلنا ہے اور نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کی تشکیل کا حتمی فیصلہ اسمبلیاں کرتی ہیں، جس پر سندھ اسمبلی متعدد بار اپنی واضح قراردادیں منظور کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کا موقف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی سامنے لا چکے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ کے تاریخی اور ثقافتی پس منظر کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تاریخ اور تہذیب 5 ہزار سال پرانی ہے اور یہاں کے عوام اپنی مٹی سے والہانہ عقیدت اور رومانس رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے غیور لوگ جس قدر پاکستان کی ترقی و سلامتی سے محبت کرتے ہیں، اتنی ہی محبت اور وابستگی اپنی سندھ دھرتی سے بھی رکھتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
6 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
6 October 2026
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش
6 October 2026
اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف
6 October 2026
ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی
6 October 2026
معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
6 October 2026
9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026