ہوسٹن کاپاک و ہند رینسٹورنٹ ’آگاز‘ دنیا بھر میں اوبر ایٹس پر پہلے نمبر پر آ گیا
Web Desk
3 September 2026
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں قائم معروف پاک و ہند ریسٹورنٹ ’آگاز‘ (Aga’s) نے عالمی سطح پر ایک نیا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ آن لائن ڈلیوری پلیٹ فارم اوبر ایٹس (Uber Eats) کے ڈاٹا کے مطابق، آگاز دنیا بھر میں سنگل لوکیشن کے لحاظ سے اوبر ایٹس کے ذریعے سب سے زیادہ آرڈرز وصول کرنے والا نمبر 1 ریسٹورنٹ بن گیا ہے۔ ریسٹورنٹ کے سی ای او شوکت ‘سال’ ماریدیا کے مطابق، یہ ادارہ گزشتہ تین سالوں سے اس سرفہرست پوزیشن پر براجمان ہے۔ آگاز روزانہ 4,000 سے زائد صارفین کو کھانا فراہم کرتا ہے جبکہ ٹیک اوے اور ڈلیوری کے ذریعے روزانہ تقریباً 2,000 کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔ ریسٹورنٹ کا کل 40 فیصد کاروبار ٹیک اوے اور ڈلیوری پر مشتمل ہے۔ اس کی دیوہیکل آپریشنل صلاحیت کی بنا پر سی ای او نے اسے “فوڈ فیکٹری” قرار دیا ہے۔ ریسٹورنٹ میں ہر ماہ تقریباً 30,000 پاؤنڈ چکن، 10,000 گیلن کوکنگ آئل اور 7,000 گیلن دودھ استعمال ہوتا ہے۔ ادارے میں 9 مین شیفس سمیت تقریباً 200 افراد کا عملہ کام کر رہا ہے۔ اس ریسٹورنٹ اپنی بریانی، گوٹ چپس (بکرے کی چانپیں) اور چکن لالی پاپس کی وجہ سے بے حد مقبول ہے۔ ہوسٹن کے علاقے کیٹی (Katy) میں صرف ٹیک اوے کے لیے نیا آؤٹ لیٹ قائم کیا گیا ہے جو روزانہ 700 آرڈرز پروسیس کر رہا ہے۔ انتظامیہ ہوسٹن میں مزید 5 آؤٹ لیٹس کھولنے کے بعد پورے ٹیکساس اور پھر امریکہ بھر میں نیٹ ورک پھیلانے کا ارادہ رکھتی ہے
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
3 September 2026
ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا
3 September 2026
ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی
3 September 2026
اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد
3 September 2026
سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی
3 September 2026
سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کردیا
3 September 2026
شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت
3 September 2026
مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا
3 September 2026