LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل حکومت کا پی ٹی ائی سے مذاکرات کا اعلان ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ مشرکہ مذاکرات کرے گے بلاول بھٹو زرداری سے سندھ کے مختلف حکام اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور

سوشل میڈیا پر سائبر سکیورٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے: پی ٹی اے

Web Desk

3 September 2026

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش سائبر سکیورٹی سے متعلق ایک نوٹیفکیشن کی حقیقت واضح کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر جعلی اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے ایسا کوئی الرٹ یا سائبر سکیورٹی وارننگ جاری نہیں کی گئی، لہٰذا عوام ایسے غیر مصدقہ دعووں پر بالکل کان نہ دھریں۔

وائرل ہونے والے اس جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کسی مخصوص لینڈ لائن نمبر سے انے والی کال اٹھانے پر محض 5 سے 7 سیکنڈ کے اندر صارف کا موبائل ڈیٹا اور تمام بینک یا دیگر اکاؤنٹس ہیک کیے جا سکتے ہیں۔ پی ٹی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے پھیلائی جانے والی افواہوں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی ان کو آگے شیئر کریں۔ ترجمان نے تاکید کی کہ کسی بھی الرٹ یا معتبر معلومات کے لیے صرف پی ٹی اے کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز اور ویب سائٹ سے رجوع کریں۔