حکومت نے دھرنے موخر کرنیکا کہا، دھرنے بھی چلیں گے اور مذاکرات بھی: حافظ نعیم الرحمٰن
Web Desk
3 September 2026
منصورہ لاہور میں حکومتی وفد نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور خواجہ سلمان رفیق شامل تھے۔ حکومتی وفد نے جماعت اسلامی سے ملک گیر دھرنے موخر کرنے کی درخواست کی، جسے رد کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف ملنے تک دھرنے اور مذاکرات دونوں ایک ساتھ جاری رہیں گے۔ انہوں نے مطالبات کے جائزے کے لیے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ایک مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ امریکہ-ایران کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی سطح پر پٹرولیم اور توانائی بحران کا سامنا ہے، جس کا بوجھ عام آدمی پر پڑا ہے۔ تاہم، جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ عوام مہنگائی سے شدید متاثر ہیں، حکومت آئی پی پیز کے معاہدو، کیپیسٹی پیمنٹس اور پٹرولیم لیوی کا بوجھ غریب پر نہ ڈالے۔ حافظ نعیم الرحمان نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوراً پٹرولیم لیوی ختم کرے، پٹرول اور روٹی کی قیمتیں کم کر کے عام شہری کو ریلیف فراہم کرے۔
متعلقہ عنوانات
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
6 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
6 October 2026
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش
6 October 2026
اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف
6 October 2026
ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی
6 October 2026
معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
6 October 2026
9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026