سرکاری ہسپتالوں کی سہولیات پر اپوزیشن کی تحریک التوائے کار کثرت رائے سے مسترد
Web Desk
3 September 2026
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں کی مبینہ خراب صورتحال اور ناگفتہ بہ سہولیات سے متعلق اپوزیشن رکن زرناب شیر کی تحریک التوائے کار پیش کیے جانے پر ایوان شدید بدنزمی اور شور شرابے کا شکار ہو گیا۔
اجلاس کے دوران پینل آف چیئرپرسن سمیع اللہ خان نے صحت کے اس اہم معاملے پر بحث کی اجازت دینے سے قبل ایوان میں ووٹنگ کروائی۔ ووٹنگ میں تحریک التوائے کار کی مخالفت میں حکومتی ارکان کے 22 جبکہ حمایت میں اپوزیشن کے 18 ارکان نے ہاتھ کھڑے کیے۔ حکومت نے کثرتِ رائے کی بنیاد پر اپوزیشن کی اس تحریک کو مسترد کر دیا، جس پر چیئرپرسن نے اپوزیشن ارکان کو اس موضوع پر مزید بات کرنے سے روک دیا۔
بات چیت کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ اپوزیشن رکن ندیم قریشی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایوان کو ‘فارم 47’ جیسا ماحول نہ بنایا جائے اور انہیں بات کا موقع دیا جائے۔ احتجاج کے دوران ندیم قریشی نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کر دی، جس پر پینل آف چیئرپرسن سمیع اللہ خان نے کورم پورا کرنے کے لیے 5 منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دے دیا۔
متعلقہ عنوانات
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
6 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
6 October 2026
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش
6 October 2026
اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف
6 October 2026
ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی
6 October 2026
معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
6 October 2026
9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026