LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

میٹا کا اے آئی ویڈیو سروس وائبز کی ایپ تیار کرنیکا فیصلہ

Web Desk

6 February 2026

میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ٹیکسٹ ٹو ویڈیو سروس وائبز کے لیے ایک اسٹینڈ الون ایپ تیار کر رہا ہے۔

یہ ایپ صارفین کو AI سے تیار کردہ ویڈیوز کی فیڈ فراہم کرے گی اور انہیں اپنی پسند کی ہدایات کے مطابق ٹک ٹاک جیسی ویڈیوز بنانے کی سہولت دے گی۔

ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق، وائبز کو سب سے پہلے ستمبر 2025 میں میٹا AI ایپ کے ایک فیچر کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ صارفین کی جانب سے اس فیچر کے بڑھتے ہوئے استعمال کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے خودمختار ایپ کی آزمائش شروع کر دی ہے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ اس نئی ایپ سے صارفین کو ایک مستقل پلیٹ فارم مل جائے گا جہاں وہ وائبز کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکیں گے اور ویڈیوز دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ وائبز کی آمد کے بعد سے میٹا AI کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، اور مستقبل میں AI سے تیار کردہ مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا اہم حصہ بن جائے گا۔