LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ

نومولود بچوں کی ایک حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

Web Desk

6 February 2026

ایک دلچسپ تحقیق کے مطابق نومولود بچے پیدائش کے فوراً بعد ہی موسیقی کے آہنگ اور ردہم کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ تحقیق Italian Institute of Technology نے کی، جس میں معلوم ہوا کہ بچے ماں کے پیٹ میں ہی موسیقی کے ردعمل ظاہر کرنا شروع کر دیتے ہیں، اور پیدائش کے بعد بھی ان کے دماغ موسیقی کو پراسیس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تحقیق میں یہ دریافت ہوا کہ نومولود بچے موسیقی کے آہنگ سے جڑے پیٹرن کی پیشگوئی کر سکتے ہیں، یعنی وہ ردہم کو فطری طور پر سمجھتے ہیں۔ تاہم سُروں کو سمجھنے کے لیے شعور کی ضرورت ہوتی ہے، اسی وجہ سے دنیا کے مختلف خطوں میں سروں کا استعمال مختلف مگر آہنگ تقریباً یکساں ہوتا ہے۔

ماہرین نے EEG (Electroencephalography) کے ذریعے نومولود بچوں کی دماغی سرگرمیوں کا ڈیٹا حاصل کیا۔ سوتے ہوئے بچوں کے کانوں پر ائیرفونز لگا کر موسیقی اور دیگر آوازیں سنائی گئیں، جس کے بعد کمپیوٹر ماڈلز نے ظاہر کیا کہ بچے موسیقی کے آہنگ کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ تحقیق Journal PLOS Biology میں شائع ہوئی ہے، اور یہ عندیہ دیتی ہے کہ موسیقی اور ردہم کو سمجھنا انسانی فطرت کا حصہ ہے۔