LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان

ایک غلط موڑ نے مریض کو ڈاکٹر کے بجائے ایک ہزار میل دور دوسرے ملک پہنچا دیا

Web Desk

13 November 2025

اپنے ڈاکٹر کے کلینک جانے کے لیے گھر سے نکلنے والا فرانسیسی شہری ایک غلط موڑ لینے کے باعث ڈاکٹر کے پاس پہنچنے کے بجائے ایک ہزار میل دور ایک دوسرے ملک جا پہنچا، دلچسپ امر یہ ہے کہ اس ملک کی سرحدیں فرانس سے ملتی بھی نہیں ہیں۔
یہ واقعہ گزشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا جب ایک 85 سالہ معمر شخص جس کی یادداشت یا سمت پہچاننے کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں، اپنے جی پی ایس کی ہدایات سے اس قدر الجھ گیا کہ وہ قریب کلینک کے بجائے 1,500 کلومیٹر دور ایک اور ملک پہنچ گیا۔
دلہن نے اپنی شادی میں ہیوی بائیک پر انٹری کرکے مہمانوں کو حیران کردیا
یہ شخص مغربی فرانس کے علاقے چٹیلونسورتوہے نامی گاؤں میں رہائش پذیر ہے اور اسے گھر سے تقریباً 12 میل کے فاصلے پر کلینک جانا تھا۔ جب یہ شخص کافی وقت گزرنے کے باوجود گھر نہ آیا تو اس کے خاندان کو فکر اور خدشات لاحق ہوئے اور پولیس کو اس کی گمشدگی کے بارے میں اطلاع دی گئی اور کہا گیا کہ آرمی سے اس کے موبائل فون کی جیو لوکیشن معلوم کرنے میں مدد کی درخواست کریں۔
فرانس کی فوج نے اس گمشدہ شخص کا فون یورپی ملک کروشیا کے ایک ہوٹل میں ٹریک کیا، جو اس کے گھر سے 1,500 کلومیٹر (932 میل) دور تھا۔ بظاہر وہ 20 گھنٹے گاڑی چلا کر اٹلی سے گزرتے ہوئے اس جنوبی یورپی ملک تک پہنچا تھا