LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پابندی کے پانچ سال مکمل گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں، برآمدات میں اضافے پر زور پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں: ایرانی صدر گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug: افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں

پاکستان کے بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ سے انکار پر آئی سی سی پریشان

Web Desk

4 February 2026

اسلام آباد / نئی دہلی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے گروپ میچز میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی شدید پریشان ہے۔ پاکستان کے فیصلے کے بعد عالمی کرکٹ کونسل پاکستان کو میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کے لیے مختلف راستے تلاش کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو بیک چینل مذاکرات کی ذمہ داری سونپی ہے تاکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر راضی کر سکیں۔ عمران خواجہ کو موجودہ صورتحال میں “پلے دی پیس میکر” کا کردار ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک آئی سی سی کو باضابطہ طور پر اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا، جس کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔