LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug:

Web Desk

16 October 2026

تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کو مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے کر شدید مذمت کی ہے۔

محمود خان اچکزئی نے بتایا کہ وہ اور ان کے اتحادی پشاور ہائیکورٹ میں صوبے کے ساتھ ہونے والے مظالم اور غیر قانونی گورنر راج کے خلاف آئینی درخواستیں دائر کرنے اور اظہارِ یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوام نے پی ٹی آئی کو واضح مینڈیٹ دیا تھا، مگر اب بندوق کے زور پر منتخب حکومت سے اقتدار چھینا جا رہا ہے۔ انہوں نے ماضی کے انتخابات، پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھیننے اور اراکین کو دی جانے والی سخت سزاؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قاتلوں کی سزا بھی اتنی نہیں ہوتی جتنی سیاسی اراکین کو سنائی گئی ہیں۔

فاٹا انضمام کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انہوں نے اس وقت بھی فاٹا کے غلط طریقہ کار سے انضمام کی مخالفت کی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے حقوق پر بزورِ طاقت قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم اپوزیشن نے پرتشدد راستہ اختیار نہ کرنے اور آئینی و قانونی جدوجہد کے ذریعے حق کی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔