LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ

Web Desk

16 October 2026

پاکستان نے تجربہ کار سفارت کار سید حیدر شاہ کو نیویارک میں اقوام متحدہ (UN) کے لیے پاکستان کا نیا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سید حیدر شاہ اس وقت نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، جہاں وہ مارچ 2025ء میں تعینات ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ نومبر 2020ء سے اکتوبر 2022ء تک نیپال میں پاکستان کے سفیر اور بھارت میں ڈپٹی ہائی کمشنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 2002ء سے 2006ء تک نیویارک میں اقوام متحدہ کے لیے پاکستانی مستقل مشن کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا یہ اہم عہدہ سابق مندوب عاصم افتخار احمد کے سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر تقرر کے بعد سے خالی تھا۔ اس تقرری سے متعلق ذرائع نے اہم معلومات فراہم کی ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلان سامنے آنے پر اس کی حتمی توثیق ہوگی۔