خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Web Desk
16 October 2026
پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر آئینی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر خان اور سلمان خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر ان علیحدہ درخواستوں میں وفاقِ پاکستان، صدر، وزیراعظم، اور گورنر کے پی سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کو جواز بنا کر منتخب صوبائی حکومت کے اختیارات ختم کرنا غیر آئینی، غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ آئینی درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ 2007ء سے 2015ء تک کے شدید ابتر حالات میں بھی کے پی میں گورنر راج نہیں لگایا گیا، جبکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے باوجود ایسا کوئی اقدام نہیں ہوا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ خیبر پختونخوا کی منتخب حکومت کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔
درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ عوام کے جمہوری مینڈیٹ اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے اقدامات کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے اور کیس کے حتمی فیصلے تک اس اعلامیے کو معطل رکھا جائے۔
متعلقہ عنوانات
حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان
16 October 2026
برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل
16 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug:
16 October 2026
افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع
16 October 2026
پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
16 October 2026
پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز
16 October 2026
سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ
16 October 2026
بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں
16 October 2026