گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی
Web Desk
16 October 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، تاہم ماضی میں دہائیوں تک اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سیاست کرنے والے اور ہوائی ٹکٹ تک بنوانے والے سیاستدانوں کو دوسروں پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور سابق فاٹا کے وسائل پر سیاست کرنے کے بجائے حقائق کی بنیاد پر بات کی جائے، کیونکہ ماضی میں فاٹا کے جائز حقوق کی غصب ورزی پر خاموش رہنے والے آج سیاسی مفادات حاصل کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا اس وقت سنگین سیکیورٹی چیلنجز کا شکار ہے، لہٰذا سیاسی رہنما آگ بھڑکانے اور انتشار پھیلانے کے بجائے صوبے میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
متعلقہ عنوانات
کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر ہوشربا اضافہ
16 October 2026
آرمینیا کی ایران کی سلامتی کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنے کی یقین دہانی
16 October 2026
پاکستان اور ورلڈ بینک کا سرمایہ کاری، روزگار کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
16 October 2026
اشرافیہ نے پورے معاشرے کو یرغمال بنا رکھا ہے: حافظ نعیم الرحمان
16 October 2026
امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود ایران جیٹ فیول میانمار پہنچانے میں کامیاب
16 October 2026
افغانستان میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم پر پابندی کے پانچ سال مکمل
16 October 2026
وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں، برآمدات میں اضافے پر زور
16 October 2026
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم
16 October 2026