گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
Web Desk
16 October 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کے پی پولیس کے شہداء، زخمی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے لیے معاوضوں اور مراعات میں تاریخی و ریکارڈ اضافے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔ نئے پیکج کے تحت کانسٹیبل تا انسپکٹر شہداء کا معاوضہ 1 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے، جبکہ پلاٹ کے بدلے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے نقد دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈی ایس پی اور اے ایس پی رینک کے لیے معاوضہ ڈھائی کروڑ، گریڈ 18 اور 19 کے لیے 3 کروڑ (پلس ساڑھے 3 کروڑ رہائشی امداد)، اور گریڈ 20 سے اوپر کے شہداء کے لیے معاوضہ ساڑھے 3 کروڑ روپے اور پلاٹ کے بدلے 7 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ دورانِ ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کا پیکج 15 لاکھ، مستقل معذوری پر 50 لاکھ اور شہداء کی بیٹیوں کی شادی کے لیے 10 لاکھ روپے بطور تحفہ دیے جائیں گے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندان ہمارا فخر ہیں اور ان کی دیکھ بھال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم
16 October 2026
مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں: ایرانی صدر
16 October 2026
حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان
16 October 2026
برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل
16 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug:
16 October 2026
افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع
16 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
16 October 2026
پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
16 October 2026