بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں
Web Desk
16 October 2026
پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT Peshawar) کے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں مزید 27 نئی بسیں آج صبح چمکنی ڈپو پہنچ گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی منصوبے کے لیے آرڈر کی گئی تمام 52 نئی بسوں کی پشاور ترسیل کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔
فلیٹ کے آپریٹر ٹرانس پشاور (TransPeshawar) کے مطابق گزشتہ ماہ 25 بسیں پشاور پہنچائی گئی تھیں اور اب نئی بسوں کی شمولیت کے بعد بی آر ٹی پشاور کے کل بسوں کے بیڑے (Fleet) کی تعداد بڑھ کر 296 ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ بسوں کی اس نئی کھیپ سے موجودہ روٹس پر بھیڑ کم ہوگی، سفری سہولیات میں بہتری آئے گی اور شہر میں نئے روٹس شروع کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
دوسری جانب، ٹرانس پشاور نے سوشل میڈیا پر ان بسوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی ان افواہوں اور ویڈیوز کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ بسوں کو پشاور سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ادارے نے واضح کیا کہ یہ تمام دعوے من گھڑت اور گمراہ کن تھے، جبکہ تمام 52 بسوں کی چمکنی ڈپو میں موجودگی نے ان غلط افواہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026