LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug: افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں بسنت کے 10 روزہ انعقاد کے خلاف درخواست مسترد انمول عرف پنکی مزید 2 مقدمات میں بری، عدالت کا رہائی کا حکم بنوں پولیس کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم ہماری ترقی صلاحیتوں کے مطابق محدود، کسی بھی ضلع کی کارکردگی اچھی نہیں: میاں عامر محمود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی ایران جنگ: امریکی میزائل دفاعی ذخائر 2030 تک کمی برقرار رہنے کا خدشہ

پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز

Web Desk

16 October 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال میں طلبہ میں لیپ ٹاپس اور اسکوٹیز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی مخالفین اور خیبرپختونخوا حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ “آج پنجاب آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے دور میں داخل ہو رہا ہے تو خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے”۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جن کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے عوام کو شعور دیا، حقیقت میں انہوں نے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کسی اور نے ختم نہیں کی بلکہ ان کے اپنے اقدامات اور لانگ مارچ نے ان کی حکومت کو ختم کیا۔ اب خیبرپختونخوا کے لوگوں کو اندازہ ہوگا کہ حقیقی ترقی اور خدمت کا جذبہ کیا ہوتا ہے۔

مریم نواز نے پنجاب میں تعلیمی و ترقیاقی اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ صوبے کی تمام تحصیلوں میں 3,000 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی جن کا کرایہ صرف 20 روپے برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ طالبات کو فراہم کی جانے والی اسکوٹیز کی آسان قسط صرف 3,000 روپے رکھی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں میرٹ پر وائس چانسلرز کی تعیناتی کی گئی ہے اور صحت کی سہولیات و ادویات شہریوں کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہیں۔