LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں: محسن نقوی وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں، برآمدات میں اضافے پر زور پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری و سلامتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑا ہے: وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ کی جنگیں ماحولیاتی نسل کشی کے مترادف ہیں: ایرانی صدر گورنر فیصل کریم کنڈی کا خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug: افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں بسنت کے 10 روزہ انعقاد کے خلاف درخواست مسترد

پی ایس ایل 11، فرنچائزز کانئے ماڈل کے تحت کھلاڑیوں کو برقرار اورریلیزکرنے کااعلان

Web Desk

3 February 2026

پی ایس ایل سیزن گیارہ کےلیے کھلاڑیوں کے انتخابی عمل میں تبدیلی کی گئی ہے۔ابی ڈرافٹ سسٹم کی جگہ نیلامی پر مبنی ماڈل استعمال ہوگا۔جس کے تحت  فرنچائززہر کیٹیگری سے 8 کے بجائے صرف  ایک ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں اور باقی کھلاڑیوں کو نیلامی کے ذریعے ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔نئے ماڈل کے تحت  فرنچائزز نےری ٹینشن کا اعلان  کردیا۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی نے کپتان بابر اعظم کوبرقراررکھنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ صائم ایوب کو ریلیز کردیاہے۔

کراچی کنگز

کراچی کنگز نے  پلاٹینم کیٹیگری میں فاسٹ بولرحسن علی کو ری ٹین کیا ہے۔جبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی،گولڈ میں خوشدل شاہ اورایمرجنگ میں سعد بیگ کو ری ٹین کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نےپلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شاہین آفریدی کو ری ٹین کیا۔ جبکہ ے حارث رؤف اور فخر زمان کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کر دیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا،سلور میں محمد نعیم کو ری ٹین کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ڈائمنڈ کیٹیگری سے سلمان مرزا، گولڈ سے زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی اور آصف علی کو ریلیز کیا گیا۔لاہور قلندرز نے سلور کیٹیگری سے محمد اخلاق اور محمد عازب کو ریلیز کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم میں ابرار احمد کوجبکہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق ،گولڈ میں حسن نواز اور ایمرجنگ میں شامل حسین کوبرقراررکھاہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد عامر اور فہیم اشرف کو پلاٹینم سے ریلیز کر دیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری سے سعود شکیل اور محمد وسیم جونئیر کو ریلیز کیاگیاہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےگولڈ سے خرم شہزاد،حسیب اللہ خان، خواجہ نافع، دانش عزیز اور  ایمرجنگ سے محمد ذیشان کو ریلیز کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کوپلاٹینم کیٹیگری میں جبکہ سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں ری ٹین کیا ہے۔سلور کیٹیگری میں آندریس گوس کوبرقراررکھاگیاہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ ، صاحبزادہ فرحان ، سلمان علی آغا، محمد نواز، عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیزکر دیا۔ اسی طرح اعظم خان،حیدرعلی اور رومان رئیس کو گولڈ کیٹیگری جبکہ محمد فائق اور حنین شاہ کو سلور کیٹیگری سے ریلیز کیا کر دیا۔