LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

بسنت کے 10 روزہ انعقاد کے خلاف درخواست مسترد

Web Desk

16 October 2026

لاہور ہائیکورٹ نے فروری 2027ء میں 10 روزہ بسنت کا تہوار منانے کے حکومتی اعلانات کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو وقت سے پہلے اور غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شہری شاہد اسلام کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار کے پاس حکومت کا وہ باقاعدہ نوٹیفکیشن موجود ہے جس کے تحت 2027ء میں 10 روزہ بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ صرف خبروں یا ویب سائٹ کی دستاویزات پر حکمِ امتناع جاری نہیں کیا جا سکتا۔ متعلقہ نوٹیفکیشن کے بغیر یہ طے کرنا ممکن نہیں کہ بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ سال 2026ء میں بسنت کے موقع پر متعدد ہلاکتیں ہوئی تھیں اور 2027ء کے لیے 10 روزہ بسنت کا دورانیہ کم کر کے صرف ایک دن کیا جائے یا اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن نہ ہونے کی بنا پر درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ سرکاری نوٹیفکیشن لف کر کے دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔