LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

شیریں مزاری کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے بیٹی اور داماد سے ملاقات کے حق کی درخواست

Web Desk

3 February 2026

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اپنی بیٹی ایمان مزاری اور داماد ہادی چٹھہ سے ملاقات نہ کروانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

شیریں مزاری نے درخواست دائر کرنے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کرائی اور کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بھی گئی، لیکن ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جیل قانون کے مطابق ملاقات کا حق حاصل ہے، اور وہ اپنے بیٹی اور داماد سے ملاقات کے لیے قانونی طریقے سے رجوع کر رہی ہیں۔

شیریں مزاری نے اپیل میں استدعا کی ہے کہ جیل قانون کے مطابق انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو ملاقات کا حق دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ماں ہونے کے ناطے بیٹی اور داماد سے ملنا چاہتی ہیں، لیکن جیل انتظامیہ نے اس حق کو روکا ہوا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق اور پاکستان کے دستخط شدہ معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل ون ذہنی و جسمانی تشدد کی وضاحت کرتا ہے، جس کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ نہ صرف بین الاقوامی بلکہ ملکی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور پاکستان کی مضبوط پوزیشن اور ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے جیل انتظامیہ پر زور دیا کہ قانونی اور انسانی حقوق کے مطابق ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔