خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ 3 ڈاکو مارے گئے
Web Desk
3 February 2026
سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل فیض گنج میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین بدنام زمانہ اور انعام یافتہ ڈاکو مارے گئے۔ ایس ایس پی خیرپور سمیع اللہ سومرو کے مطابق یہ مقابلہ کوٹ لالو حاجی علی نواز شر کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکو مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس موبائل موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔ مقابلے کے دوران تینوں اشتہاری ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عاقب شر، مولو شر اور مجتبیٰ عرف مجو شر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق عاقب شر کے سر کی قیمت 41 لاکھ روپے جبکہ مولا بخش شر کے سر پر 30 لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔ دونوں ملزمان کے خلاف 30 سے زائد سنگین مقدمات درج تھے۔
ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کا کہنا تھا کہ مقابلے میں مارے گئے تینوں ملزمان کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر فیض گنج منتقل کر دی گئی ہیں۔ ہلاک ڈاکو سندھ بھر میں قتل، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026