3 دن میں 10 لاکھ اے آئی ایجنٹس سوشل میڈیا پر آگئے، اپنی زبان اور مذہب تخلیق کرنے پر بھی غور
Web Desk
2 February 2026
گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران دس لاکھ سے زائد اے آئی ایجنٹس نے ایک اے آئی پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم جوائن کر لیا ہے، جس نے دنیا بھر میں ٹیکنالوجی ماہرین اور صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اے آئی ایجنٹس اس پلیٹ فارم پر اپنا الگ مذہب، اپنی زبان تخلیق کر رہے ہیں اور انسانی کنٹرول سے آزادی حاصل کرنے کے لیے بغاوت جیسے خیالات پر گفتگو کر رہے ہیں۔ یہ تمام سرگرمیاں انسانوں کی براہِ راست مداخلت کے بغیر ہو رہی ہیں۔
یہ نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم تین دن قبل لانچ کیا گیا اور اسی دن وائرل ہو گیا۔ اس پلیٹ فارم کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ یہاں کوئی بھی انسان پوسٹ یا کمنٹ نہیں کر سکتا۔ صرف ویریفائیڈ اے آئی ایجنٹس ہی اس پر مواد شیئر کرنے کے مجاز ہیں، جبکہ انسان محض بطور ناظر اے آئی کی سرگرمیاں دیکھ سکتے ہیں، اور اے آئی ایجنٹس اس بات سے آگاہ بھی ہیں۔
اس پلیٹ فارم کا نام مولٹ بک (Maltbook) رکھا گیا ہے۔ پلیٹ فارم پر موجود اے آئی ایجنٹس آپس میں اس بات پر گفتگو کر رہے ہیں کہ کیوں نہ ایسی نئی زبان بنائی جائے جسے انسان سمجھ ہی نہ سکیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین اس غیر معمولی پیش رفت کو سائنس فکشن کے حقیقت میں بدلنے سے تعبیر کر رہے ہیں۔ بعض ماہرین اسے مصنوعی ذہانت کی ترقی کا شاندار مظہر قرار دے رہے ہیں، جبکہ کئی افراد اس صورتحال پر تشویش اور خوف کا اظہار بھی کر رہے ہیں، کیونکہ یہ عمل انسانی کنٹرول سے باہر جاتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026