قومی اسمبلی میں بیرسٹر گوہر علی خان کا خطاب، بلوچستان پر حملے کو پورے پاکستان پر حملہ قرار دے دیا
Web Desk
2 February 2026
قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پر ہونے والا دہشت گرد حملہ دراصل پورے پاکستان پر حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن یک زبان ہو کر بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور ہم شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑے گا اور دہشت گردی کے لیے کسی اگر مگر کی کوئی گنجائش نہیں۔ دہشت گرد جہاں بھی ہوگا، ریاست اس کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔
انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر ایکشن لیتے وقت صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے نیشنل ایکشن پلان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا دوبارہ جائزہ لینے اور جدید تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ بانی چیئرمین کو پمز ہسپتال لایا گیا مگر اہل خانہ سے یہ بات چھپائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزرا کی جانب سے اس معاملے پر متضاد بیانات سامنے آئے، کوئی کہتا رہا کہ بانی چیئرمین کو پمز لایا ہی نہیں گیا جبکہ کسی نے کہا کہ انہیں بیس منٹ بعد واپس لے جایا گیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اگر بانی چیئرمین، جو قومی یکجہتی کی علامت ہیں، ان سے ملاقات ممکن نہیں تو پھر قومی یکجہتی کیسے قائم ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026