قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کا سخت خطاب، دہشتگردی اور بانی پی ٹی آئی کے علاج پر سوالات
Web Desk
2 February 2026
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے بلوچستان کی صورتحال، دہشتگردی، ریاستی پالیسیوں اور پارلیمنٹ کے کردار پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پورے ملک کے لیے ایک بلائنڈ اسپاٹ بنا ہوا ہے اور وہاں کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر صاحب، میں آپ کے پاس نہیں آسکا اور آپ بھی نہیں آئے، ہمارے درمیان فاصلے کم ہونے چاہئیں کیونکہ یہی فاصلے مسائل کو بڑھاتے ہیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ گندمک معاہدے کے تحت خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کچھ علاقے افغانستان سے الگ کیے گئے جبکہ 1970 میں بلوچوں اور پشتونوں کو ایک ہی صوبے میں اکٹھا کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان میں صورتحال یہ ہے کہ کسی سردار کی مرضی کے خلاف اس کے علاقے میں جلسہ تک نہیں ہو سکتا، اور انہی راجواڑوں کو ریاست نے اپنا اتحادی بنایا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سوئی کی گیس پورے پاکستان تک پہنچ گئی لیکن خود سوئی اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں عورتیں آج بھی لکڑیاں جلا کر روٹیاں پکانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے حالات میں کون ریاست کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تشدد کی حمایت نہیں کرتے لیکن سوال یہ ہے کہ بلوچ آخر کرے تو کیا کرے۔محمود خان اچکزئی نے زور دیا کہ اس ایوان کو مضبوط کیا جائے کیونکہ کوئی پاگل نہیں ہوتا جو لڑائی کرے۔ اگر بلوچوں کو یقین دہانی کرائی جائے کہ وسائل پر ان کا حق ہے تو پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگانے سے پاکستان نہیں بنتا بلکہ انصاف، برابری اور حق دینا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پشتون بلوچستان کی پچاس فیصد آبادی ہیں اور ان باتوں پر پہلے بھی تنازعات ہو چکے ہیں، حتیٰ کہ خان آف قلات کو بھی ان مسائل کا اندازہ تھا۔
اس دوران ایوان میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب اپوزیشن لیڈر کی تقریر قومی اسمبلی کے یوٹیوب چینل پر روک دی گئی جبکہ پریس لاؤنج میں بھی ان کی آواز غائب کر دی گئی۔ اس اقدام پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور اسپیکر سے رولنگ دینے کا مطالبہ کیا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر لائیو دکھائی جائے۔ پی ٹی آئی کے رکن داور کنڈی نے محمود خان اچکزئی کی تقریر موبائل پر ریکارڈ کرنے سے روکنے کی کوشش کی، جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر میری تقریر نہیں دکھاتے تو نہ دکھائیں، لیکن میں ریکارڈ کے لیے بات ضرور کروں گا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی ارکان کی تقریر لائیو نشر کرانے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔خطاب کے دوران محمود خان اچکزئی نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ کسی صورت دہشتگردی کے حامی نہیں، لیکن یہ بتایا جائے کہ سینکڑوں حملہ آور مختلف علاقوں میں آتے جاتے رہے، پندرہ اضلاع میں گھومتے رہے اور ہماری سیکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس اداروں کو خبر کیوں نہ ہوئی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اتنے بڑے حملے کے باوجود دو گھنٹے تک کوئی ردعمل کیوں نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شریف آدمی ہوتا تو ایسی ناکامی پر حکومت چھوڑ دیتا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کل آنے والے لوگ مرنے کے لیے آئے تھے۔ اگر یہ سب کچھ جان بوجھ کر ہوا تو یہ بہت بڑی زیادتی ہے۔ انہوں نے میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی ٹی وی چینل نے کل گانے بند نہیں کیے۔محمود خان اچکزئی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دو ڈاکٹروں کو اجازت دی جائے تاکہ وہ عمران خان کا معائنہ کر سکیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھیں گے تاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ذاتی ڈاکٹرز کو چیک اپ کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک قیدی کو اس کے ڈاکٹر دیکھ لیں تو کون سی قیامت آ جائے گی۔ محمود خان اچکزئی نے ماضی کی ریاستی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا دہشتگردی ہم امریکہ کے ساتھ مل کر نہیں لائے؟ کیا ہم نے طالبان کو تربیت نہیں دی؟ کیا جنرل ضیاء الحق نے افغان جنگجوؤں کو حریت پسند قرار نہیں دیا؟ کیا افغان جہاد کے بعد کلاشنکوف کلچر نہیں آیا؟ اور کیا ہماری ریاست نے عسکریت پسندوں کو چھاؤنیوں میں گھس کر لڑنے اور مرنے مارنے کی تربیت نہیں دی؟
متعلقہ عنوانات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026