LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

سانحہ گل پلازہ ، 17روزہوگئے، پولیس کی تحقیقات مکمل نہ ہوسکیں

Web Desk

2 February 2026

کراچی میں المناک سانحہ گل پلازہ کو سترہ روز ہوگئے۔تاہم پولیس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ اورتفتیشی حکام کسی حتمے نتیجے پرپہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق  گل پلازہ میں  دکان نمبر 193 کی دکان کے مالک کے بیٹے کا تیسری بار بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آگ اسی دکان میں ایک  بچے کی ماچس سے کھیلتے ہوئے لگی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ  پہلی اور دوسری منزل کی سی سی ٹی وی فوٹیج دستیاب نہ ہو سکی، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو کے بجائے فوری طورپر پانی سے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ایک دکاندار نے تفتیشی ٹیم کو اپنے بیان میں بتایا کہ فرسٹ فلور سے اکثر افراد نکل گئے تھے۔25 سے 30 افراد دبئی کراکری نامی دکان میں رک گئے تھے۔

ایک اور دکاندار نے بتایاکہ کہ ڈیڑھ سو کے قریب افراد کو راستہ دکھایاگیاتھا۔ دکانداروں نے گاہکوں سے کہا کہ آگ خود بجھ جائے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں 79 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اب تک 68 جاں بحق افراد کی میتیں اور باقیات ورثاء کے حوالے کی گئی ہیں۔جبکہ  خرم نامی شخص سمیت 5 افراد کی باقیات اب بھی ایدھی سرد خانے میں موجود ہیں۔