وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم پر حتمی فیصلہ کر لیا
Web Desk
2 February 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے اعتراضات پر 6 فروری کو عوامی سماعت کا اعلان کیا ہے۔
نیپرا نے 16 دسمبر کو نیٹ میٹرنگ پالیسی میں مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ جاری کیا تھا اور 30 دن کے اندر عوام سے اعتراضات طلب کیے تھے۔ اتھارٹی کے مطابق موصول ہونے والے اعتراضات پر عوامی سماعت کے بعد ترامیم پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
مجوزہ نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت ایکسپورٹ کیے جانے والے بجلی کے یونٹس کی قیمت 11 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کا امکان ہے۔ مزید یہ کہ صارفین کو یونٹ ٹو یونٹ ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔
ترامیم کی منظوری کی صورت میں صارفین کو قومی ٹیرف اور ایکسپورٹ یونٹس کے الگ الگ بلز جاری کیے جائیں گے، جس سے سولر صارفین کے موجودہ بلنگ نظام میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔
یہ مجوزہ تبدیلیاں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب حکومت توانائی کے شعبے میں اخراجات کم کرنے اور ٹیرف نظام کو مؤثر بنانے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم سولر صارفین اور انڈسٹری کی جانب سے ان ترامیم پر تحفظات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026