رینجرز اور ایس آئی یو پولیس کا آپریشن، 3 بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار
Web Desk
2 February 2026
کراچی کے علاقے گارڈن کشتی مسجد کے قریب رینجرز اور ایس آئی یو پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر کے تحویل میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت سید باسط حسین عرف شاہ رخ، عبدالصمد اور محمد طحہٰ عرف مایا کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق بھتہ مافیا کے سرغنہ وصی اللہ لاکھو، جمیل چھانگا اور عبدالصمد کاٹھیا واڑی گروپوں سے ہے۔
رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان بلڈرز، میڈیکل اسٹورز، ریسٹورنٹس، کاسمیٹکس شاپس اور دیگر کاروباری افراد کی معلومات بھتہ مافیا کے سرغناؤں کو فراہم کرتے تھے، جو بعد ازاں دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرتے تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نیو کراچی میں ایک گتہ فیکٹری، ایک کاسمیٹکس شاپ اور ناظم آباد کے ایک ریسٹورنٹ سے بھتہ نہ ملنے پر فائرنگ کے واقعات میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ان وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم سید باسط حسین عادی مجرم ہے جو اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جبکہ دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں
متعلقہ عنوانات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026