کراچی کے مسائل کا حل بااختیار شہری حکومت ہے،حافظ نعیم، 14فروری کو سندھ اسمبلی کے باہردھرنے کا اعلان
Web Desk
1 February 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا کہتے ہیں کراچی کے مسائل کاکا ایک ہی حل با اختیار شہری حکومت ہے۔میئر کراچی شہر کی جان چھوڑ دیں ورنہ عدم اعتماد کے لئے تیار رہیں۔
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی میں شارع فیصل پر” جینے دو کراچی کو ” مارچ کا انعقادکیاگیا۔جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔حکومت کے خلاف نعرے لگائے اورکراچی کے مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ14فروری کو جب سندھ اسمبلی کے باہردھرناہوگاتواسی روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی طرف مارچ ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کراچی میں سانحہ ہوتا ہے تو ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی شروع ہو جاتی ہے۔۔نہ بلاول جائے وقوعہ پہنچتے ہیں اور نہ ہی وزیر اعظم آتے ہیں۔۔مئیر کراچی 23 گھنٹے بعد پہنچتے ہیں۔
احتجاجی مارچ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سیف الدین ایڈووکیٹ ، اورفاروق فرحان سمیت تاجر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
متعلقہ عنوانات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026