LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ

چین: بلاگر نے سِم کارڈز سے بھاری مالیت کا سونا اکٹھا کر لیا

Web Desk

31 January 2026

چین سے تعلق رکھنے والے ایک بلاگر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سِم کارڈ چِپس اور دیگر برقی آلات سے 191.73 گرام سونا حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس کے طریقۂ کار پر بحث چھڑ گئی ہے۔

صوبہ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے بلاگر کے مطابق اس نے اسٹرانگ ایسڈ ڈِسولوشن اور الیکٹرولائٹک ری ڈکشن جیسے پیچیدہ کیمیائی طریقوں کے ذریعے یہ سونا اکٹھا کیا۔ بلاگر نے اس عمل کی ویڈیو بھی شیئر کی، جسے اس نے ’سِم الکیمی‘ (SIM Alchemy) کا نام دیا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی بڑی تعداد نے حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ دس سال تک محنت کرنے سے بہتر ہے کباڑ اکٹھا کیا جائے، جبکہ اس نے بلاگر سے یہ طریقہ سیکھنے کے لیے شاگرد بنانے کی درخواست بھی کی۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ اس نے کبھی نہیں سنا تھا کہ سِم چپس کو بھی سونا بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ماہرین نے اس دعوے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک سِم کارڈ میں اوسطاً صرف 0.47 ملی گرام سونا استعمال ہوتا ہے، اور اس حساب سے 191 گرام سونا حاصل کرنے کے لیے تقریباً چار لاکھ سِم کارڈز درکار ہوں گے۔

ماہرین کی تنقید پر وضاحت دیتے ہوئے بلاگر کا کہنا تھا کہ اس نے صرف سِم کارڈز ہی نہیں بلکہ دیگر مواصلاتی برقی آلات میں موجود سونا چڑھی چِپس کو بھی اس عمل میں استعمال کیا ہے، جس کی وجہ سے اتنی مقدار میں سونا حاصل کرنا ممکن ہوا۔