شادی کی فوٹوگرافی کے دوران حادثہ، شوٹنگ کی ویڈیو وائرل
Web Desk
30 January 2026
ممبئی: بھارت میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب اس وقت سوشل میڈیا پر غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گئی جب فوٹوگرافر اچانک سوئمنگ پول میں جا گرا مگر اس کے باوجود کیمرہ بند نہ کیا اور دلہا دلہن کے لمحات محفوظ کرتا رہا۔
تقریب میں فوٹوگرافر نوبیاہتا جوڑے کے سنیما اسٹائل شاٹس لیتے ہوئے پیچھے کی جانب بڑھ رہا تھا اور اس دوران سوئمنگ پول کی موجودگی نظر انداز کر بیٹھا، جس کے نتیجے میں وہ پانی میں جا گرا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ قریبی افراد فوراً مدد کے لیے آگے بڑھے، مگر فوٹوگرافر نے ہاتھ کے اشارے سے انہیں روکا اور پانی میں کھڑے ہو کر تصاویر لیتا رہا۔ اس غیر متوقع صورتحال کے باوجود اس کا فوکس صرف دلہا دلہن پر رہا، جسے دیکھ کر حاضرین حیران رہ گئے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس کی پیشہ ورانہ لگن اور جذبے کو سراہا اور کہا کہ اس نے اپنے کام کو مقدم رکھتے ہوئے قیمتی لمحات محفوظ کیے۔ کچھ نے اسے مزاحیہ اور متاثر کن دونوں قرار دیا، تو کچھ نے کہا کہ ایسے فوکس اور لگن کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کھانسی میں مبتلا خاتون کے گلے میں نوز رنگ کی موجودگی کا انکشاف
5 May 2026
جنوبی افریقہ: مگرمچھ کے پیٹ سے انسانی باقیات برآمد
5 May 2026
امریکا: بیٹے کی سالگرہ نے باپ کو لاکھوں ڈالر جتوا دیے
4 May 2026
سڑکوں پر پھرنے والا فرار زیبرا حقیقت میں گدھا نکلا
4 May 2026
آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
2 May 2026
وہ انوکھا ٹریفک سگنل جہاں سال میں صرف ایک بار سبز لائٹ روشن ہوتی ہے
1 May 2026
ری سائیکلنگ سینٹر کے باہر لگایا گیا سپیڈ لمٹ سائن توجہ کا مرکز
1 May 2026
چینی فوڈ بلاگر نے شیشے جیسا نیم شفاف فرائیڈ چکن تیار کرلیا
30 April 2026