LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ستھرا پنجاب بہترین منصوبہ، بدعنوانی یا غفلت برداشت نہیں ہوگی: مریم نواز ایران اور امریکہ کے درمیان سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے: بلاول بھٹو پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ مریضوں کی تعداد 84 ہزار تک پہنچ گئی پاکستان کا تجارتی خسارہ 31 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا؛ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ وزیراعظم کی امارات میں میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ امریکہ کیلئے صورتحال ناقابل برداشت، آبنائے ہرمز میں شرارت ختم ہو جائے گی: باقر قالیباف وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ میں تباہ کن سیلاب پر ترک صدر و عوام سے تعزیت سندھ کابینہ کے بڑے فیصلے، ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کی منظوری گوادر بندرگاہ پر مئی کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز چین: آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 21 ہلاک، 61 زخمی چارسدہ میں شیخ الحدیث مولانا ادریس قاتلانہ حملے میں جاں بحق جے ڈی وینس کے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ، ملزم ہلاک یو اے ای کی فجیرہ بندرگاہ پر ہیکر گروپ حندلہ نے سائبر آپریشن کیا، ایرانی میڈیا ایرانی حملوں کا بھرپور جواب، میزائل اور ڈرون تباہ، اماراتی وزارتِ دفاع کا بیان جاری پاکستان میں اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 43 فیصد سے زائد بڑھ گیا

لاکھوں سال پرانے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت

Web Desk

27 January 2026

یونان کے Megalopolis علاقے میں ماہرین آثار قدیمہ کو لکڑی کے دو اوزار ملے ہیں جو دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے ٹولز قرار دیے جا سکتے ہیں۔

ان میں سے ایک 80 سینٹی میٹر لمبی پتلی چھڑی ہے جو ممکنہ طور پر کیچڑ کھودنے کے لیے استعمال ہوتی ہوگی، جبکہ دوسرا اوزار پتھروں کے ٹولز کو تیز کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق لکڑی کے اوزار محفوظ رکھنا بہت مشکل ہے کیونکہ لکڑی جلد خراب ہو جاتی ہے، مگر یہ اوزار تلچھٹ میں دفن اور نم ماحول کی وجہ سے محفوظ رہے۔

ابھی تک انسانی باقیات دریافت نہیں ہوئیں، اس لیے یہ واضح نہیں کہ ان اوزاروں کو Neanderthals یا ابتدائی انسانی آباؤ اجداد استعمال کرتے تھے۔

یہ دریافت جرنل Proceedings of the National Academy of Sciences میں شائع ہوئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس مقام پر مزید قدیم نوادرات دریافت ہونے کے امکانات موجود ہیں۔