پنجاب کے سکولوں میں اے آئی استعمال لازمی قرار، پہلی بار وزرا کی بھی ٹریننگ
Web Desk
27 January 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی” ورکشاپ کے دوران اعلان کیا کہ پنجاب کے سکولوں میں مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ورکشاپ میں وزرا اور کابینہ کے ارکان نے بھی حصہ لیا اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار منسٹرز کو AI کی تربیت دی گئی۔
ورکشاپ میں Gemini اور دیگر AI ٹولز کے مؤثر استعمال پر بریفنگ دی گئی، اور آپریشنل پالیسی سازی، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر اہم امور میں AI کی معاونت پر گفتگو کی گئی۔ شرکا کو بتایا گیا کہ پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین لاکھ سے زائد طلبہ کے لیے AI آئی ڈیز قائم کی جا چکی ہیں، جبکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دو لاکھ طلبہ اور دو ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے شرکا کو AI کے پلیٹ فارم اور تربیتی پروگرامز کے بارے میں آگاہ کیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقے بدل سکتی ہے اور اصلاحات و پالیسی سازی میں AI کا ذمہ داری سے استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ ورکشاپ میں ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے دس آرگنائزیشنز کے لیے ہزار سکالرشپس بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026